ٹرمپ جی-7 اجلاس ادھورا چھوڑ کر واپس واشنگٹن روانہ
جی-7 کے مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل-ایران تنازع کم کرنے کا مطالبہ، امریکی صدر نے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ 32 منٹ پہلے
امریکی صدر جی-7 اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن روانہ ہوگئے جب کہ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت بھی کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن جانے کا فیصلہ کیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے آج رات جی-7 سربراہی اجلاس سے ایک دن قبل روانہ ہو رہے ہیں








































