امریکا نے ایران پر حملوں میں شمولیت کی رپورٹس مسترد کردیں
امریکی افواج دفاعی پوزیشن پر موجود ہیں، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اپنے مفادات کا دفاع کریں گے، ترجمان پینٹاگون 4 گھنٹے پہلے
امریکی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکا ایران پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں حصہ لے رہا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ایران پر حملوں میں شمولیت کی رپورٹس مسترد کردیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان ایلکس فایفر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکا کی مشولیت سے متعلق رپورٹس درست نہیں ہیں








































