ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی
حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے بعد انڈس موٹر کمپنی نے ٹیوٹا کرولا کراس HEV کی قیمت میں 13 لاکھ روپے کا بڑا اضافہ کر دیا۔
کمپنی کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی ہے، جس کے باعث گاڑی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔
کمپنی نے Corolla Cross HEV X کی قیمت میں 13 لاکھ 64 ہزار روپے کا اضافہ کیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 89 لاکھ 35 ہزار روپے تھی






































