ایران-اسرائیل جنگ بندی ہوجائے گی، کبھی کبھار ڈیل کیلئے لڑنا پڑتا ہے، امریکی صدر
امریکا اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا اور صہیونی ریاست کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا میں جی-سیون اجلاس کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں سے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوجائے گی تاہم کبھی کبھار ڈیل کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔
کینیڈا میں جی-سیون سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، اسرائیل کے دفاع کے لیے اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ممالک کو پہلے لڑنا پڑتا ہے









































