جوہری بم بنانے کی کوشش کی اور نہ کریں گے، سابق سربراہ پاسداران انقلاب
جنگ کے بہت سنگین نتائج ہوسکتے ہیں اور ہم اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں، اب اسرائیلی طیارے فضا میں داخل ہوئے تو میزائلوں سے ٹکرا جائیں گے،
ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری بم بنانے کی کوشش کی اور نہ ہی کرے گا۔
محسن رضائی نے ایرانی ٹی وی کو انٹریو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے اتحادیوں کے ردعمل کا انتظار ہے، دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی پیچھے ہٹیں گے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ کی اعلیٰ شخصیات جتنی جلدی کام کریں، اتنا بہتر ہے، امریکا اور یورپی سیاستدانوں کو اسرائیل سے حمایت واپس لینی چاہیے، صہیونی ریاست کو امریکا اور دوسرے ممالک کی لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے









































