معلوم تھا ایران پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی، سربراہ اسرائیلی فوج
ابتدائی حملوں میں ہی ہم نے اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈ کو ختم کر دیا، اسرائیلی فوج بہترین نظام اور طریقہ کار استعمال کررہی ہے لیکن یہ فول پروف نہیں، لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ ابتدائی حملوں میں ہی ہم نے اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈ کو ختم کر دیا اور ہمیں اس بات کا علم تھا کہ ایران پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تہران تک ایک فضائی راستہ کامیابی سے کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کے دوران اس فضائی راستے سے پائلٹ اسرائیلی سرزمین سے سینکڑوں کلو میٹر دور جاکر سینکڑوں اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں









































