ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، محمد بن سلمان کا جنگ بندی کا خیرمقدم
خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے سعودی کا کردار قابل تعریف ہے، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں سعودی عرب کے موقف پر تشکر کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (سپا) کے مطابق منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی جانب سے ٹیلی فونک موصول ہوا۔
یہ رابطہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے ایک دن بعد ہوا۔









































