امریکی صدر کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اردوان کا ایران- اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نیٹو اتحاد کی ڈیٹرنٹ پاور کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں نیٹو سمٹ کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیدرلینڈز میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
یہ ملاقات نیدرلینڈز کے بادشاہ ویلم الیگزینڈر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہان اور ان کی بیگمات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ہوئی









































