ایران-اسرائیل جنگ بندی متاثر نہیں ہونی چاہیے، جوہری تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، پاکستان
پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی اور قیادت نے متعدد ممالک سے رابطے جاری رکھے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے تنازع کو سفارتکاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ایران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار نے بین الاقوامی جوہری توانائی کمیشن کو اس کی اصل روح میں فعال کرنا کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی، پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے کئی ممالک سے رابطے کیے









































