کوہستان میں 28 سال قبل لاپتہ شخص کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی
ماہرین کے مطابق گلیشیئر نے متوفی کے جسم کو قدرتی طور پر محفوظ رکھا۔
خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہستان میں 28 سال قبل لاپتہ شخص کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی۔
کوہستان میں برفانی گلیشیئر سے 28 سال سے لاپتا شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ہے، لاش حیرت انگیز طور پر محفوظ ہے، کپڑے بھی نہیں پھٹے، لاپتا شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم 28 سال سے تلاش میں تھے۔
مقامی افراد نے پگھلتےگلیشیئر سےانسانی جسم ملنے کی اطلاع دی، لاش حیرت انگیر طور پر محفوظ ہے۔ جسم سلامت ہے اور کپڑے بھی موجود ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق 28 سال سے گمشدہ شخص کی تلاش جاری تھی، پولیس نے شناخت اور مزید حقائق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق گلیشیئر نے متوفی کے جسم کو قدرتی طور پر محفوظ رکھا ہے، اسی لیے وہ گلنے اور سڑنے سے محفوظ رہا ہوگا۔
یاد رہے کہ جولائی 2023 میں سوئٹزرلینڈ کے مشہور میٹرہارن پہاڑ کے قریب گلیشیر پگھلنے سے 1986 میں لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی باقیات ملنے کا انکشاف ہوا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی باقیات ملنے کا انکشاف سوئٹزرلینڈ کے علاقے زرمٹ میں موجود تھیوڈول گلیشیئر کو عبور کرنے والے کوہ پیماؤں نے کیا تھا۔
انہوں نے دیکھا کہ ایک ہائیکنگ بوٹ اور کرمپون برف سے نکل رہے تھے، تاہم کوہستان میں ملنے والی لاش مکمل محفوظ حالت میں ملی ہے۔







































