باجوڑ میں قیام امن کی کوششیں، قبائلی عمائدین اور ٹی ٹی پی کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق

باجوڑ میں قیام امن کی کوششیں، قبائلی عمائدین اور ٹی ٹی پی کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق

باجوڑ میں قیام امن کے لیے قبائلی عمائدین اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

باجوڑ امن جرگہ کے اراکین اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں کے درمیان اتوار کے روز مذاکرات کا ایک اور دور ہوا، جس میں دونوں فریقین نے اس وقت تک جنگ بندی پر اتفاق کیا جب تک کہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے مکمل طور پر حل نہ ہو جائے۔

50 رکنی باجوڑ امن جرگہ کے سربراہ صاحبزادہ ہارون رشید نے مغرب کی نماز کے بعد ختم ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی تفصیلات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

تاہم جرگے کے دو اراکین نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ یہ مذاکرات لوئی ماموند تحصیل میں ہوئے، جو ٹی ٹی پی کی جانب سے شہری علاقوں کو خالی کرنے پر مشروط آمادگی کے بعد ممکن ہوئے، یہ مطالبہ باجوڑ امن جرگہ کے دو بنیادی مطالبات میں شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق، اتوار کے روز ہونے والے مذاکرات کا مقصد دہشت گردوں کو یا تو افغانستان واپس جانے یا پہاڑوں میں چلے جانے پر قائل کرنا تھا، اگر وہ سیکیورٹی فورسز سے لڑائی جاری رکھنا چاہتے ہیں، یہ مذاکرات ہفتہ کی رات اعلیٰ حکام اور جرگہ اراکین کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکام نے ہفتے کے دن دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور صاحبزادہ ہارون رشید کی سربراہی میں باجوڑ امن جرگہ کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔

ہفتے کی شب صاحبزادہ ہارون رشید نے اپنے فیس بک پوسٹ میں بھی کہا تھا کہ فریقین کے درمیان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے اتوار کے روز مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔

صاحبزادہ ہارون رشید، جو کہ مقامی میڈیا کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کرنے کے واحد مجاز شخص ہیں، انہوں نے اس رپورٹ کے فائل ہونے تک صحافیوں کو مذاکرات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، کیونکہ وہ اور جرگے کے چند دیگر اراکین سینئر حکام کو تازہ صورتحال پر بریفنگ دینے میں مصروف تھے۔

تاہم، حکام سے ملاقات سے پہلے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ آج کی سات گھنٹے طویل ملاقات سے مطمئن ہیں۔

ادھر، تحصیل سلارزئی کے تھنگی علاقے کے رہائشیوں نے اتوار کے روز حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کے علاقے میں موجود سیکیورٹی پوسٹ کو ختم نہ کریں، کیونکہ اس اقدام سے ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

ٹؤٹ شاہ چوک پر ہونے والے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین نے کہا کہ حکام علاقے میں کئی سال پہلے قائم کی گئی سیکیورٹی پوسٹ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جرگے کے شرکا نے متعلقہ حکام سے اس منصوبے پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامی قانون
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنماؤں نے اتوار کے روز اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک میں اسلامی قانون کے نفاذ، امن اور ضلعی سطح پر سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ عزم انہوں نے 30 جولائی 2023 کو خار کے قریب جماعت کے جلسے میں ہونے والے بم دھماکے کی دوسری برسی کے موقع پر ایک تقریب میں کیا، جس میں 64 افراد جاں بحق اور 122 زخمی ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر جے یو آئی (ف) کے کارکنان شامل تھے۔

شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ اجتماع سلارزئی کے علاقے سرو وانو میں مدرسہ جامعہ رشیدیہ میں منعقد ہوا۔

جے یو آئی (ف) باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید اور دیگر سینئر رہنما، جن میں مولانا کریم اللہ، مولانا فتح اللہ، مفتی محمد نعیم اور مولانا محمد عمران شامل تھے، انہوں نے تقریب سے خطاب کیا۔

بیان کے مطابق، مولانا عبدالرشید نے کہا کہ 30 جولائی 2023 کے ہلاکت خیز دھماکے کے باوجود، جے یو آئی (ف) آج بھی اپنے بیانیے اور مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) شہدا کے مشن کو جاری رکھے گی اور امن و عوامی خوشحالی کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے گی۔

مقررین نے ضلع میں ناقص امن و امان پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر لوئی ماموند تحصیل کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع ہونے پر۔

انہوں نے دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے فوجی آپریشن کو مؤثر حل قرار نہ دیتے ہوئے، مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا۔

مقررین نے تمام سیاسی شخصیات، سماجی و سیاسی کارکنوں، عمائدین، مذہبی رہنماؤں اور مقامی لوگوں سے امن و استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

تقریب کا اختتام شہدا کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا سے ہوا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس