کراچی: کراچی کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل گئیں، دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی صدر شاہ جہاں موبائل مارکیٹ میں موجود ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی اور متعدد دکانوں کو پلیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔
اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ کر بھی آگ بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم طویل جدوجہد کے بعد عملے نے آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































