کراچی : گبول ٹاؤن پولیس نے 2کارروائیوں میں سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان اور منشیات فروش گرفتار کرلیے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد عبدالقیوم اور سعید اللہ ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عبداللہ سے دورانِ گرفتاری ایک پسٹل، 30 بور لوڈ میگزین اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔
ایک اور کارروائی میں منشیات فروش ملزم محمدجمشید شیخ کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے 1100 گرام سےزائد چرس بھی برآمد کی گئی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































