ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ایس آپریشن فاطمہ بلال اور ڈپٹی ڈی ایس مکینیکل میاں عبدالوقاص نے ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
ریلوے سٹیشن پر زیر تعمیر ویٹنگ ہالز کا خصوصی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا معیار اور رفتار کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ تمام کام کو وقت پر مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے تمام پلیٹ فارمز کا بھی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران واش رومز میں صفائی اور سہولیات کی کمی کو نوٹ کیا گیا جس پر متعلقہ کنٹریکٹرز اور صفائی عملے کو بلا کر سختی سے ہدایت دی گئی کہ تمام خامیاں فوری طور پر دور کی جائیں اور مسافروں کو بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔
افسران نے اسٹیشن پر تمام ویٹنگ ہالز اور ویٹنگ رومز کا بھی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے گرین لائن ہال اور اسٹیشن پر موجود وی آئی پی روم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیشن کے عملے کو ہدایت دی کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے









































