چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کے دورہ امریکہ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کے بعد دنیا بھر میں پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا کہ جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یوکے کے صدر محسن باری نے پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان کے دورہ یوکے کے موقع پر انکے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا محمد اشرف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی نمائندہ تنظیم ہے انہوں نے پیپلزپارٹی لندن کے سئنیر رہنما سلطان حیات اور انکے صاحبزادے فواد سلطان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے لازوال میزبانی کے فرائض ادا کئے جس پر انکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں عشائیہ میں عنا علی,مشوق علی جتوی,اظہر بلارتوی,رفیق مغل,اسد ملک,سایرہ خان جرنلسٹ, ایڈووکیٹ سلمان ,عثمان اور جمیل سمیت یوکے کے دوستوں نے بھرپور شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا, واضح رہے کہ لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان اس وقت یوکے کے وزٹ پر ہیں اور ان کی وہاں پر موجود پیپلز پارٹی کے تنظیمیوں سے بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں جن دنوں بی بی شہید یوکے میں تھیں تو اس وقت یوکے میں موجود جیالوں نے بی بی شہید کی قیادت میں بحالی جمہوریت کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا







































