پاکستان ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز الائنس(PTMA) کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس ملک عرفان سلطان سینئیر نائب صدر کے دفتر رحمان گلیاں میں منعقد ہوا۔جس میں صدر وقار علی۔چئیرمین نبیل محمود طارق۔سینئیر وائس چئیرمین راجہ عمران۔اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ملک اعجاز اور شاہ عالم ٹوائے مارکیٹ کے صدر ضیاءالدین بٹ نے اپنے جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے ساتھ خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے بلوں میں 200 سے 201 یونٹ کی بدمعاشی اور ایف بی آر کے 37 اے کے اندھے قانون کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔لاھور کی مختلف بڑی مارکیٹوں سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔جس کا شیڈول تمام سپریم کونسل کی مشاورت سے دو سے تین روز کے بعد جاری کردیا جائے گا







































