پاکستان ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(PTMA)کی سپریم کونسل کی قیادت میں سرپرست اعلیٰ چوہدری ظفر۔صدر وقار علی۔چئیرمین نبیل محمود۔صدر اوورسیز پاکستان حاجی میاں اشفاق۔سینئر نائب صدر راجہ عمران۔سیکرٹری جنرل سید احمد بخاری۔وائس چئیرمین حافظ عمران صدر منٹگمری روڈ ایبٹ روڈ و عبدالکریم روڈ اعجاز مشتاق بٹ۔ اور عبداللہ چوہدری شامل تھے۔ایک اجلاس طلب کیا گیا۔جس میں پیٹما لاھور کے چار بورڈز کے اعلی عہدیداران جس میں شاہ عالم بورڈ۔کینٹ بورڈ۔شاہدرہ بورڈ۔اور براندرتھ روڈ بورڈ کو مدعو کیا گیا۔جن میں شاہ عالم سے مارکیٹوں کے صدور ضیاءالدین بٹ۔عاطف بٹ۔میاں سلیم۔اعجاز خان۔کینٹ سے محمد ارشد۔حاجی عابد علی۔میاں جاوید۔شیخ رفاقت۔راجہ امجد۔شاہدرہ بورڈ سے وقاص بٹ۔ملک نعمان شہریار۔اور براندرتھ روڈ۔پاتھی گراونڈ و پریم گلیاں سے حافظ عمران اور عبداللہ چوہدری سر فہرست تھے باقی بورڈز کے عہدیداران میں۔رانا افخم۔حافظ یاسر۔حسن بٹ۔شیخ عمران۔لیاقت علی شاہ۔عمران بن احد۔دانش بٹ ۔حاجی اشرف۔محمد سلیم بٹ۔دانیال بٹ۔اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں چاروں بورڈز کو حتمی شکل دینے کو بارے میں غور وفکر کیا گیا۔اور تاجروں کے مسائل اور ملکی حالات پر غوروفکر کیا گیا۔اور گورنمنٹ کی تاجر دشمن پالیسیوں خاص طور پر ایف بی آر کا کالا قانون37 اے کے خلاف آئیندہ کا لائحہ عمل وضع کیا گیا۔









































