نیویارک میں پہلے مسلم میئر کے انتخاب کی راہ ہموار، زہران ممدانی نے ابتدائی معرکہ سرکرلیا

ابتدائی نتائج میں زہران ممدانی 43.5 فیصد ووٹ لے کر آگے تھے جبکہ اینڈریو کومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے
بھارتی نژاد امریکی مسلمان 33 سالہ زہران ممدانی پرائمری الیکشن میں سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو کو شکست دے کر ڈیموکریٹس کی جانب سے میئر نیویارک کے امیدوار بن گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد 4 سال قبل مستعفی ہونے کے بعد سیاست میں واپسی کی کوشش کرنے والے اینڈریو کومو نے منگل کی شب اپنے حامیوں سے مختصر خطاب میں کہا کہ انہوں نے زہران ممدانی کو فون کر کے مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہ آج کی رات اس (زہران ممدانی) کی ہے۔

زہران ممدانی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ نیلسن منڈیلا کا قول ہے کہ جب تک کوئی کام ہو نہیں جاتا وہ ناممکن نظر آتا ہے، میرے دوستو! یہ ہوچکا ہے اور آپ ہی ہیں جنہوں نے یہ ممکن کردکھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کا نامزد امیدوار ہوں۔

انتخابی حکام کے مطابق تقریباً 95 فیصد بیلٹ اسکین ہونے کے بعد سامنے آنے والے ابتدائی نتائج میں زہران ممدانی 43.5 فیصد ووٹ لے کر آگے تھے جبکہ اینڈریو کومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے، بقیہ 9 ڈیموکریٹ امیدوار واضح طور پر پیچھے رہ گئے۔

نیویارک کے رینکڈ چوائس سسٹم کے تحت حتمی نتیجہ اگلے ہفتے تک سامنے آئے گا، کیونکہ اس طریقے میں ووٹر 5 امیدواروں کو ترجیحی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں، تاہم ممدانی کی واضح سبقت ایسی ہے جسے کومو یا کوئی اور امیدوار بظاہر ختم نہیں کر سکتا، خاص طور پر اس لیے کہ تیسرے نمبر پر آنے والے سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے اپنے حامیوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ممدانی کو دوسرے نمبر پر رکھیں۔

یہ انتخاب اس بات کی ابتدائی جھلک تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی، ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع دوسرے دورِ صدارت کے 5 ماہ بعد کس سمت میں جانا چاہتی ہے۔

اینڈریو کومو اور زہران ممدانی کے درمیان فرق واضح تھا، ایک طرف تجربہ کار اعتدال پسند اینڈریو کومو جو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت رکھتے ہیں، اور دوسری طرف زہران ممدانی ایک ترقی پسند نووارد ہیں اور ماضی سے قطع تعلق کے نعرے کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

زہران ممدانی اب نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، موجودہ میئر ایرک ایڈمز بھی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم بدعنوانی کے اسکینڈلز اور صدر ٹرمپ سے تعلقات کے تاثر نے ان کی پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے۔

ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا ہیں، جو ایک ریڈیو میزبان اور ’گارڈین اینجلز‘ کے بانی ہیں، اور 2021 میں ایڈمز کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں۔

ڈیموکریٹک سوشلسٹ
خود کو ’ڈیموکریٹک سوشلسٹ‘ کہنے والے زہران ممدانی کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر بنیں گے، وہ یوگنڈا میں ایک بھارتی نژاد خاندان میں پیدا ہوئے اور فلسطین کاز کے حامی کے طور پر سرگرم رہے ہیں۔

وہ نیویارک کے کوئنز بورو سے ریاستی اسمبلی کی نشست جیت چکے ہیں اور انہیں امریکا کے معروف ترقی پسند رہنما سینیٹر برنی سینڈرز اور رکنِ کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورتیز کی حمایت بھی حاصل ہے۔

سابق گورنر اینڈریو کومو نے زہران ممدانی پر تجربے کی کمی کا الزام عائد کیا جبکہ زہران ممدانی نے کومو پر جنسی ہراسانی کے الزامات کو انتخابی مہم میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران ان کے شدید ناقد کے طور پر ابھرنے والے اینڈریو کومو کو سابق صدر بل کلنٹن اور سابق نیویارک میئر مائیکل بلومبرگ کی حمایت حاصل تھی۔

رینکڈ ووٹنگ سسٹم کے تحت ہر مرحلے میں سب سے کم ووٹ لینے والا امیدوار خارج کر دیا جاتا ہے اور اس کے ووٹ ان کے حامیوں کی جانب سے دیے گئے دوسرے انتخاب کے امیدوار کو منتقل کر دیے جاتے ہیں، یہ عمل اس وقت تک دہرایا جاتا ہے جب تک کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر لے۔

زہران ممدانی کے لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اضافی گنتی کے بعد اپنی برتری میں مزید اضافہ کریں گے، کیونکہ انہوں نے اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار بریڈ لینڈر نے ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اپنے ووٹروں سے کہا تھا کہ وہ دوسرے انتخاب کے طور پر ایک دوسرے کا نام درج کریں

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار