فیکٹ چیک: پاکستان سے متعلق ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وائرل ویڈیوز جعلی ہیں

فیکٹ چیک: پاکستان سے متعلق ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وائرل ویڈیوز جعلی ہیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دو وائرل ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے پاکستان سے متعلق سخت بیانات دیے ہیں، تاہم فیکٹ چیک سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیوز یا تو جعلی ہیں یا پرانے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، جس میں مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کو اسرائیل اور ایران تنازع سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تاہم، یہ وائرل کلپ درحقیقت مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

13 جون کو ایران میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں اور نجی رہائش گاہوں پر حملوں کے نتیجے میں تقریباً 80 افراد جن میں اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے جاں بحق ہوگئے، جب کہ 300 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔

اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اِن حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ کر جوابی کارروائی کی اور دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ہفتے کے اختتام تک جاری رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اس تنازع کے دوران ایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

اتوار کو ایک صارف نے ایکس پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں بظاہر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے پاکستان کو اسرائیل اور ایران تنازع سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر ٹرمپ کہتے ہیں کہ پاکستان نے اسرائیل اور امریکا کو وارننگ دی ہے، کیونکہ اسرائیل نے غلطی سے کہا تھا کہ ایران کے بعد پاکستان دوسرا ہدف ہے، پاکستان اپنی فضائی، زمینی اور بحری افواج کے ساتھ مکمل طور پر الرٹ ہے، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو پاکستان اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ لیکن ہیری، کیا میں یہ کہوں کہ پاکستان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے؟ میری رائے میں پاکستان کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، یہ اسرائیل اور ایران کی جنگ ہے، ہمیں خطے میں امن چاہیے اور ہمیں لڑائی بند کرنی ہے۔

اس پوسٹ کو 6 لاکھ 20 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا، جبکہ یہی ویڈیو ٹک ٹاک پر بھی متعدد بار شیئر کی گئی، جہاں اسے لاکھوں ویوز ملے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے، عوامی دلچسپی اور پاکستان کے مبینہ کردار سے متعلق پھیلتی افواہوں کے باعث اس کلپ کی حقیقت جاننے کے لیے فیکٹ چیک کا عمل شروع کیا گیا۔

ویڈیو کے مشاہدے پر متعدد علامات سامنے آئیں جو ’اے آئی‘ سے بنائی گئی ویڈیوز میں عام طور پر پائی جاتی ہیں، جیسے غیر فطری پلک جھپکنا، چہرے کے تاثرات میں بگاڑ، روبوٹ جیسی آواز جس میں قدرتی اتار چڑھاؤ موجود نہیں اور 34ویں سیکنڈ پر لفظ (خطہ) کا غیر معمولی انداز میں لمبا ادا کیا جانا۔

ویڈیو کو مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز سے چیک کیا گیا، جس میں ہائیو ماڈریشن نے 98.2 فیصد امکان ظاہر کیا کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے، اَٹِسٹِو اے آئی نے 7 فیصد امکان ظاہر کیا، جبکہ ڈیپ ویئر نے ویڈیو کو ڈیپ فیک قرار نہیں دیا۔

مزید برآں ایران، ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان جیسے کلیدی الفاظ پر کی گئی تلاش سے کسی معتبر امریکی میڈیا ادارے کی جانب سے ٹرمپ کے مبینہ بیان سے متعلق کوئی حالیہ رپورٹ یا خبر بھی سامنے نہیں آئی۔

ریورس امیج سرچ کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کلپ اصل میں 30 مئی کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے کیے گئے ٹرمپ کے خطاب سے لی گئی ہے، جو موجودہ اسرائیل اور ایران کشیدگی (جس کا آغاز 13 جون کو ہوا) سے پہلے کی ہے۔

مزید یہ کہ امریکی صدر نے 13 جون کے بعد سے اب تک اپنے دفتر سے کوئی عوامی خطاب نہیں کیا۔

لہٰذا، فیکٹ چیک کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو اسرائیل اور یران تنازع سے دور رہنے کی مبینہ ہدایت والی ویڈیو جعلی ہے، یہ ویڈیو دراصل ڈیپ فیک ہے اور ٹرمپ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

نیتن یاہو کی پاکستان کو مبینہ ’دھمکی‘ کی حقیقت
ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اُن کا مقصد ایران اور پاکستان کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، خاص طور پر موجودہ اسرائیل اور ایران تنازع کے تناظر میں۔

تاہم، یہ بیان حالیہ نہیں بلکہ مارچ 2011 کا ہے اور نیتن یاہو نے اپنے تبصرے میں پاکستان کا ذکر طالبان کے ممکنہ قبضے کے تناظر میں کیا تھا، جو براہ راست پاکستان کے لیے دھمکی تصور نہیں ہوتا۔

ایک صارف کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں نیتن یاہو کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مشن یہ ہے کہ ہم عسکریت پسند اسلامی حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکیں یا جوہری ہتھیاروں کو اسلامی حکومت تک پہنچنے سے جن میں پہلا ہے ایران اور دوسرا پاکستان، کیونکہ اگر ان شدت پسند حکومتوں کے پاس جوہری ہتھیار آگئے تو وہ اُن قواعد کی پابندی نہیں کریں گے جو گزشتہ 70 برسوں سے کیے جارہے ہیں۔

یہ ویڈیو 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی گئی اور 1 ہزار سے زائد بار شیئر کی گئی، دیگر کئی ایکس صارفین نے بھی یہ ویڈیو شیئر کی، جس پر بالترتیب 77 ہزار، 24 ہزار اور 11 ہزار ویوز آئے، انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی اسی نوعیت کے دعوے شیئر کیے گئے۔

ان دعوؤں کی حقیقت جاننے کے لیے فیکٹ چیک کیا گیا، اس دوران نیتن یاہو، پاکستان اور بیان جیسے الفاظ پر کی گئی سرچ کے نتیجے میں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملی، جو اسرائیلی نیوز چینل پر 31 مارچ 2011 کو نشر ہونے والے ایک 27 منٹ کے انٹرویو کا حصہ تھی۔

مکمل انٹرویو کے جائزے سے معلوم ہوا کہ نیتن یاہو نے مذکورہ الفاظ 25 منٹ 43 سیکنڈ پر کہے، جب کہ اصل ویڈیو میں 26 منٹ 4 سیکنڈ پر واضح طور پر کہا کہ ’دوسرا ہے پاکستان یا زیادہ مخصوص طور پر پاکستان پر طالبان کا قبضہ ہے‘۔

یہاں نیتن یاہو نے جوہری ہتھیاروں کی دستیابی کو اس مفروضے سے مشروط کیا تھا کہ اگر طالبان پاکستان پر قبضہ کرلیں، تو خطرہ بڑھ جائے گا۔

تاہم، وائرل کلپ میں اس اہم حصے کو حذف کردیا گیا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ بیان براہ راست پاکستانی ریاست کو دھمکی ہے۔

لہٰذا، فیکٹ چیک کے مطابق یہ ویڈیو اور اس سے منسوب دعویٰ غلط ہے، یہ ویڈیو 2011 کی ہے، موجودہ کشیدگی سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور نیتن یاہو نے پاکستان کو براہ راست کوئی دھمکی نہیں دی۔

اُن کا بیان ایک مفروضے (طالبان کے قبضے) سے مشروط تھا، جسے کلپ میں ایڈیٹ کرکے حذف کر دیا گیا

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان