غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید

غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید

غزہ میں صحافیوں کے خیمے پر اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان شہید ہوگئے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ حملہ اتوار کی شب غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر موجود خیمے پر کیا گیا، جس میں 7 افراد شہید ہوئے، جن میں انس الشریف کے علاوہ الجزیرہ کے نامہ نگار محمد قریقیہ اور کیمرہ آپریٹرز ابراہیم ظاہر، محمد نوفل اور مؤمن علیوہ شامل ہیں۔

الجزیرہ عربی کے 28 سالہ معروف نمائندے نے شہادت سے کچھ دیر قبل ایک ایکس پوسٹ مٰں لکھا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر شدید اور مسلسل بمباری، جسے ’فائر بیلٹس‘ کہا جاتا ہے، شروع کر دی ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ آخری ویڈیو میں اسرائیلی میزائلوں کی شدید گولہ باری کی گرج سنائی دیتی ہے جبکہ تاریک آسمان نارنجی روشنی سے روشن ہو رہا ہوتا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’بلا تعطل بمباری جاری ہے، گزشتہ 2 گھنٹے سے غزہ شہر پر اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے‘۔

انس الشریف کی وصیت
انس الشریف کی شہادت کے بعد رواں سال 6 اپریل کو لکھا گیا ان کا آخری پیغام پوسٹ کیا گیا، انس الشریف نے کہا کہ ’یہ میری وصیت اور میرا آخری پیغام ہے, اگر یہ الفاظ تم تک پہنچیں تو جان لو کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز خاموش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللہ جانتا ہے کہ میں نے اپنی پوری کوشش اور تمام قوت صرف کی تاکہ اپنے لوگوں کا سہارا اور آواز بن سکوں، جب سے میں نے جبالیا پناہ گزین کیمپ کی گلیوں اور کوچوں میں آنکھ کھولی، میری امید تھی کہ اللہ میری زندگی کو طول دے تاکہ میں اپنے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ اپنے اصل قصبے، مقبوضہ عسقلان لوٹ سکوں، لیکن اللہ کی مرضی مقدم ہے اور اس کا فیصلہ اٹل ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے درد کو اس کی تمام جزئیات سمیت سہا، بارہا رنج اور نقصان کا ذائقہ چکھا، مگر کبھی بھی سچائی کو کسی بگاڑ یا توڑ مروڑ کے بغیر جوں کا توں بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، تاکہ اللہ ان لوگوں پر گواہ ہو جو خاموش رہے، جو ہماری ہلاکت پر راضی ہوئے، جنہوں نے ہماری سانسیں گھونٹ دیں اور جن کے دل ہمارے بچوں اور عورتوں کے مسخ شدہ لاشے دیکھ کر بھی نہ پگھلے، اور جنہوں نے اس قتلِ عام کو نہ روکا جو ہمارے عوام ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے سہہ رہا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کہ ’میں فلسطین کوتمہارے سپرد کرتا ہوں، جو مسلم دنیا کا تاج ہے، دنیا کے ہر آزاد انسان کی دھڑکن ہے، میں اس کے عوام اور اس کے مظلوم و بے گناہ بچوں کو تمہارے سپرد کرتا ہوں، جنہیں نہ خواب دیکھنے کا وقت ملا اور نہ ہی امن و سلامتی میں جینے کا، ان کے معصوم جسم اسرائیلی بموں اور میزائلوں کے ہزاروں ٹن وزن تلے کچلے گئے، ٹکڑے ٹکڑے ہو کر دیواروں پر بکھر گئے‘۔

انس الشریف نے لکھا کہ ’میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ زنجیریں تمہیں خاموش نہ کرسکیں اور نہ ہی سرحدیں تمہیں روک سکیں، زمین اور اس کے عوام کی آزادی تک تم پل بنو، یہاں تک کہ عزت اور آزادی کا سورج ہمارے چھنے ہوئے وطن پر طلوع ہو‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں تمہارے سپرد کرتا ہوں اپنے پیارے بیٹے صلاح کو, جس کا سہارا بننے اور زندگی کے سفر میں اس کا ساتھ دینے کی میں نے خواہش کی تھی، یہاں تک کہ وہ اتنا مضبوط ہو جاتا کہ میرا بوجھ اٹھا سکے اور میرا مشن جاری رکھ سکے‘۔

انس نے لکھا کہ میں تمہارے سپرد کرتا ہوں اپنی پیاری ماں کو، جن کی بابرکت دعاؤں نے مجھے اس مقام تک پہنچایا، جن کی مناجات میرے لیے قلعہ ثابت ہوئیں اور جن کے نور نے میرے راستے کو روشن کیا، میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں قوت عطا کرے اور میری طرف سے بہترین بدلہ دے’۔

انس الشریف نے اپنی وفادار اہلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی شریک زندگی اپنی پیاری بیوی اُم صلاح (بیان) کو تمہارے سپرد کرتا ہوں، جسے جنگ نے مجھ سے طویل دنوں اور مہینوں کے لیے جدا کر دیا، پھر بھی وہ ہمارے رشتے کی وفادار رہیں، زیتون کے درخت کے تنے کی مانند مضبوط، جو جھکتا نہیں،صابر، اللہ پر بھروسہ کرنے والی، اور میری غیر موجودگی میں تمام ذمہ داری کو اپنی پوری قوت اور ایمان کے ساتھ اٹھانے والی’۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر میں مر جاؤں تو اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے مروں گا، میں اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ میں اس کے فیصلے پر راضی ہوں، اس سے ملاقات پر یقین رکھتا ہوں اور مطمئن ہوں کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے‘۔

انہوں نے نصیحت کی کہ ’غزہ کو مت بھولنا اور مجھے بھی اپنی مخلص دعاؤں میں معافی اور قبولیت کے لیے یاد رکھنا‘۔

الجزیرہ کا ردعمل
الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’صحافت کی آزادی پر ایک اور واضح اور سوچا سمجھا حملہ‘ قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ حملہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے تباہ کن نتائج کے دوران ہوا ہے، جس میں شہریوں کا بے دریغ قتلِ عام، بھوک سے موت، اور پوری کمیونٹیز کا صفایا شامل ہے، انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو قتل کرنے کا حکم غزہ پر قبضے اور تسلط کے منصوبے کو بے نقاب کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی ایک مایوس کن کوشش ہے‘۔

الجزیرہ نے عالمی برادری اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ’اس جاری نسل کشی کو روکنے اور صحافیوں کے جان بوجھ کر نشانے پر لیے جانے کا سلسلہ ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’مجرموں کو استثنیٰ دینا اور جوابدہی کا فقدان اسرائیل کے اقدامات کو شہہ دیتا ہے اور سچ کے گواہوں کے خلاف مزید جبر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے‘۔

الجزیرہ انگلش کے نامہ نگار ہانی محمود، جو حملے کے وقت وہاں سے صرف ایک بلاک کے فاصلے پر تھے، نے کہا کہ انس الشریف کی موت پر رپورٹنگ کرنا پچھلے 22 ماہ کی جنگ کا سب سے مشکل لمحہ تھا۔

ہانی محمود نے کہا کہ صحافیوں کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش بھوک، قحط اور غذائی قلت پر لگاتار رپورٹنگ کر رہے تھے، کیونکہ وہ اس جرم کی سچائی سب تک پہنچا رہے تھے۔

اسرائیل کا انس الشریف کو دانستہ قتل کرنے کا اعتراف
انس الشریف کے جان بوجھ کر قتل کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ وہ حماس کے ایک سیل کی قیادت کر رہے تھے اور اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر راکٹ حملوں کو آگے بڑھا رہے تھے۔

صہیونی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جو ان کی فلسطینی گروہ کے ساتھ وابستگی کا ناقابل تردید ثبوت فراہم کرتی ہیں۔

یورو-میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کے تجزیہ کار محمد شہادہ نے کہا کہ اس بات کا ’صفر ثبوت‘ ہے کہ انس الشریف نے کسی بھی دشمنی میں حصہ لیا ہو, انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’صبح سے شام تک کیمرے کے سامنے کھڑے رہنا ان کا روز کا معمول تھا‘۔

گزشتہ ماہ، جب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے انس الشریف پر حماس کے عسکری ونگ کا رکن ہونے کا الزام لگایا، تو اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے آزادی اظہار آئیرین خان نے کہا تھا کہ وہ ’اسرائیلی فوج کی جانب سے انس الشریف کے خلاف بار بار دھمکیوں اور الزامات سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ ’انس الشریف کی سلامتی کے خدشات درست ہیں کیونکہ اس بات کے بڑھتے ہوئے شواہد ہیں کہ غزہ میں صحافیوں کو اسرائیلی فوج نے اس بنیاد پر نشانہ بنا کر قتل کیا کہ وہ حماس کے دہشت گرد ہیں، حالانکہ اس کے کوئی ثبوت نہیں تھے‘۔

الجزیرہ نے حال ہی میں اسرائیلی فوج پر انس الشریف سمیت غزہ میں اپنے رپورٹرز کے خلاف اشتعال انگیز مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اسے انس الشریف کی سلامتی پر گہری تشویش ہے کیونکہ انہیں اسرائیلی فوج انہیں بدنام کررہی ہے۔

اکتوبر 2023 میں غزہ پر حملے کے آغاز سے اسرائیل غزہ میں فلسطینی صحافیوں پر حماس کا رکن ہونے کا الزام لگاتا آیا ہے، جسے انسانی حقوق کے گروہ اسرائیلی مظالم کی رپورٹنگ کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔

اسرائیلی فوج اب تک 200 سے زائد رپورٹرز اور میڈیا ورکرز کو قتل کر چکی ہے، جن میں کئی الجزیرہ کے صحافی اور ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار