شیخوپورہ: شیخوپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 17 خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔
ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور روڈ پر پیش آیا جہاں خواتین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے ٹرالی پر سوار تمام 17 خواتین زخمی ہو گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…








































