ایڈنبرگ: سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے جنگ سے متاثرہ غزہ کے لوگوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکا زخمی بچوں، خواتین اور مردوں کا علاج کریں گے، ماضی میں بھی سکاٹ لینڈ کے عوام نے اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کیلئے کھولے تھے، ماضی میں پناہ حاصل کرنے والوں میں شام اور یوکرین سمیت دیگر ممالک کے لوگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 800 سے زائد فلسطینی شہید
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مسلسل بمباری جاری ہے، حملوں میں اب تک 35 سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہیں، صیہونی فوج نے غزہ کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دے رکھی ہے، کشیدہ صورتحال کی وجہ سے 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے، نقل مکانی کرنے والے فلسطینی فوری مدد کے منتظر ہیں۔







































