سپریم کورٹ نے خواتین کو نشانہ بنانے کیلئے ’بانجھ پن کے الزامات‘ کو غیرقانونی قرار دیدیا

صالح اور مہناز بیگم کی شادی 2006 میں ہوئی، لیکن 2007 میں شوہر نے بیوی کو میکے چھوڑ دیا تھا
سپریم کورٹ نے خواتین کے خلاف بانجھ پن یا اس کے محض شبہے کو ’ہتھیار‘ بنا کر استعمال کرنے کی افسوسناک اور تکلیف دہ سماجی روایت کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماجی تعصب اکثر عدالتوں کو ایک ایسے مقام میں بدل دیتا ہے، جہاں عورت کو قانونی کارروائی کے بہانے ذلت آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے صالح محمد کی پشاور ہائی کورٹ کے 3 مارچ 2025 کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی، یہ مقدمہ مہناز بیگم کے نان و نفقہ، مہر اور جہیز کی واپسی سے متعلق تھا۔

چیف جسٹس نے فیصلے میں کہا کہ یہ عدالت سب سے سخت الفاظ میں اس امر کی مذمت کرتی ہے کہ کس طرح ایک ایسی عورت، جسے نان و نفقہ سے محروم کیا گیا اور عدالتی کارروائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، اس خاتون کو بار بار اس کی نسوانیت کے حوالے سے تذلیل آمیز انداز میں جانچ کا نشانہ بنایا گیا۔

صالح محمد اور مہناز بیگم کی شادی 2006 میں ہوئی، لیکن 2007 میں مبینہ طور پر جسمانی تشدد کے بعد شوہر نے بیوی کو اس کے میکے چھوڑ دیا تھا۔ بعد ازاں وہ بیرون ملک چلا گیا، تمام رابطے ختم کر دیے، نان و نفقہ دینے سے انکار کیا اور اسے عملی طور پر تنہا چھوڑ دیا، 3 سال بعد اس نے دوسری شادی کی اور اس رشتے سے 2 بچے بھی ہیں۔

مہناز بیگم نے 2015 میں قانونی کارروائی شروع کی تاکہ مہر، جہیز اور نان و نفقہ حاصل کر سکیں۔

’نسوانیت کو چیلنج کرنے کا کوئی جواز نہیں‘
مدعی نے ان دعوؤں کو کسی معقول قانونی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا بلکہ اس نے دفاع میں دعویٰ کیا کہ مہناز بیگم طبی طور پر ازدواجی تعلقات یا اولاد کے قابل نہیں، اور اس بنا پر اس کی قانونی حیثیت کو بطور ’عورت‘ چیلنج کیا، یہ دعویٰ طبی معائنوں سے مسترد ہو گیا، لیکن صالح محمد نے اس بنیاد پر مہر اور نفقہ دینے سے انکار جاری رکھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ممکن ہے کہ مدعی نے اسے کسی ذاتی شکایت کے طور پر دیکھا ہو، لیکن جس جارحانہ انداز میں اس نے اس الزام کو 3 عدالتی سطحوں پر مسلسل آگے بڑھایا وہ نہایت تشویشناک ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ الزام، جو پہلے ہی تمام فورمز پر مسترد ہو چکا تھا، صرف عورت کو ذلت اور نفسیاتی اذیت دینے کا ذریعہ بن گیا۔

چیف جسٹس نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ بانجھ پن، اگر موجود بھی ہو تو یہ مہر یا نفقہ سے انکار کی بنیاد نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی کسی عورت کی نسوانیت کو چیلنج کرنے کا جواز بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ذاتی تکلیف کو قانونی ہتھیار میں تبدیل کرنا، نہ صرف قانون کے عمل کا غلط استعمال ہے بلکہ انسانی وقار کی توہین ہے۔

چیف جسٹس نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک نے میاں بیوی کے رشتے کو لباس کی مانند قرار دیا ہے، یہ تعلق تحفظ، باہمی احترام اور عزت پر مبنی ہے جسے کسی صورت پامال نہیں کیا جا سکتا۔

عورت کی عزت کا تحفظ عدالتی فریضہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ عدالتیں خواتین کے خلاف سماجی تعصبات کو پروان چڑھانے کا ذریعہ نہیں بن سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف عدالتی صوابدید کا معاملہ نہیں بلکہ آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ عدالت میں پیش ہونے والے ہر فرد کی عزت کا مکمل تحفظ کیا جائے، خاص طور پر جب فریقین کے درمیان طاقت کا توازن واضح طور پر یک طرفہ ہو۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں مدعی نے نہ صرف عدالت کا وقت ضائع کیا بلکہ ایک پہلے سے ہی پسماندہ خاتون کو 3 عدالتوں میں ایک دہائی سے زائد تک ذلت، تکلیف اور بےعزتی کا نشانہ بنایا۔

جرمانہ بطور مثال
عدالت نے مدعی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جو مہناز بیگم کو ادا کیا جائے گا، تاکہ اس تضحیک آمیز کارروائی کی سخت مذمت کی جا سکے۔

چیف جسٹس نے فیصلے کے اختتام پر کہا کہ یہ فیصلہ تمام مدعیان اور وکلا کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ہر فرد، خاص طور پر عورتوں کی عزت، عدالتی کارروائیوں میں ہر صورت ملحوظ خاطر رکھی جائے، خواتین کی تضحیک پر مبنی جھوٹے الزامات عدالتوں میں ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان