تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں 5 ویں روز بھی جھڑپیں جاری، آج ملائیشیا میں جنگ بندی مذاکرات طے

ملائیشیا مذاکرات کا میزبان ہے، چین بھی شریک ہوگا، بات چیت کو امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان متنازع سرحد پر کئی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں، فریقین کے درمیان لڑائی پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جب کہ چند گھنٹے بعد دونوں ملک ملائیشیا میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں گے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دو متحارب ممالک کے رہنما پیر کے روز ملائیشیا میں جنگ بندی کے مذاکرات کر یں گے، تاکہ اس لڑائی کو روکا جا سکے جس میں اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دونوں جانب سے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھومتھم ویچایچائی اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت کوالالمپور میں مذاکرات کے لیے ملاقات کر رہے ہیں، چین سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ان مذاکرات میں وفد بھیجے گا، جن کی میزبانی ملائیشیا کر رہا ہے اور امریکا ان کی حمایت کر رہا ہے۔

پیر کے روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ہن مانیت نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد تھائی لینڈ کے ساتھ جاری تنازع میں فوری جنگ بندی حاصل کرنا ہے۔

تاہم پھومتھم نے پیر کو بنکاک سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں یقین نہیں کہ کمبوڈیا نیک نیتی سے کام لے رہا ہے، ان کے مسئلہ حل کرنے کے طریقے سے ایسا نہیں لگتا، انہیں خلوصِ نیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جس کا ہم مذاکرات کے دوران جائزہ لیں گے۔

ادھر تھائی فوج کے ترجمان کرنل ریچا سکسوانن نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ سرحد پر جھڑپیں جاری ہیں، اور طلوع آفتاب کے وقت کمبوڈیا کے صوبے اوڈار میئنچی کے شہر سمرونگ میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اتوار کو تھائی لینڈ نے کہا تھا کہ کمبوڈیا کی جانب سے سساکیت صوبے پر راکٹ فائر کیے جانے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا، تھائی فوج نے یہ بھی اطلاع دی کہ کمبوڈیائی سنائپرز ایک متنازع مندر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، اور یہ الزام عائد کیا کہ پنوم پن نے سرحد کے ساتھ اپنی فوج میں اضافہ کیا ہے اور تھائی سرزمین پر راکٹ داغے ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوشیٹا نے پیر کے روز تھائی لینڈ پر الزام لگایا کہ وہ کافی تعداد میں فوج تعینات کر رہا ہے، اور بھاری ہتھیاروں سے کمبوڈیائی علاقے پر فائرنگ کر رہا ہے۔

سوشیٹا کا دعویٰ ہے کہ پیر کو طلوعِ فجر سے قبل تھائی فوج نے قدیم تا موئن تھوم اور تا کوائی مندروں کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا، جنہیں کمبوڈیا اپنی ملکیت سمجھتا ہے، لیکن ان پر تھائی لینڈ دعویٰ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھائی فوج نے فضائیہ کے ذریعے کمبوڈیائی علاقے پر دھوئیں کے بم بھی گرائے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے، لیکن کمبوڈیائی افواج نے کامیابی سے حملے پسپا کر دیے۔
الجزیرہ کے رپورٹر ٹونی چینگ، جو تھائی سرحدی صوبے سورن میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ثالثی کرنے والے فریق بات چیت کے انعقاد کو تسلیم کرنے میں بہت ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ شدید دباؤ میں تھی، گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم نے امن معاہدہ کروا دیا ہے، لیکن تھائی وزارت خارجہ نے فوراً اس کی تردید کر دی۔

چینگ کے مطابق اس کے باوجود، ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی بڑی تعداد دونوں رہنماؤں کو بحران کو پُرامن طور پر حل کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکی اہلکار ملائیشیا میں امن کوششوں میں مدد کے لیے موجود ہیں، جب کہ انور نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی توجہ فوری جنگ بندی کے حصول پر مرکوز ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان