ایرانی جوہری تنصیبات کے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’غلط اور گمراہ کن ہے‘، وائٹ ہاؤس
سب جانتے ہیں جب 30 ہزار پاؤنڈ وزنی 14 بم ٹھیک نشانے پر گرتے ہیں، تو اس کا مطلب مکمل تباہی ہوتا ہے، یہ دستاویز میڈیا کو لیک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین کی گئی ہے، پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ کو تسلیم تو کرلیا تاہم ان رپورٹس کو ’غلط اور گمراہ کن‘ قرار دے د یا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ’سی این این‘ کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کو جزوی نقصان کی رپورٹ پر سخت رد عمل دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز ’ٹاپ سیکریٹ‘ تھیں اور انہیں جان بوجھ کر خفیہ طریقے سے میڈیا تک پہنچایا گیا









































