اسرائیل-حماس جنگ بندی چند دنوں میں ہونے کا امکان ہے، ٹرمپ کے ثالث کا دعویٰ
اسرائیل- ایران جنگ بندی کے بعد اب غزہ ایک بار پھر خطے کی ترجیح بن چکا ہے، جس سے معاہدے کے امکانات روشن ہوئے ہیں، مصری اور قطری ثالث دوبارہ غزہ جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں، اسرائیلی میڈیا
ٹرمپ انتظامیہ اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے فلسطینی نژاد امریکی سیاسی کارکن بشارہ بہبہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ’چند دنوں میں ممکن‘ ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ثالث بشارہ بہبہ نے مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ مل کر یہ ثالثی کی ہے۔
مصری چینل ’الغد‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ ایک بار پھر خطے کی ترجیح بن چکا ہے، جس سے معاہدے کے امکانات روشن ہوئے ہیں









































