اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران کے اوپر فضائی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گزشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعے سے جاری حملوں میں اب تک ایران میں کم از کم 224 شہری شہید جبکہ اسرائیل میں از کم 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں








































