کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد 3 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نئے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے 3 نئے ایڈیشنل ججز میں مسز راشدہ اسد، عبدالمبین لاکھو اور ذوالفقار علی سانگی شامل ہیں ۔
تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسکیوٹر جنرل کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئروکلا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔








































