ہم تو ڈوبیں گے صنم تجھے بھی ساتھ لے ڈوبیں گے والی کہانی ہوئی کہ دولھن سیلفی بناتے بناتے خود تو ڈوب ہی گئی مگر ساتھ میں دو چار اور لوگ بھی لے گئی۔سیلفی بخار نہ کم ہوا ہے نہ ہو گا۔کھانا تو ہمیں تب تک ہضم نہیں ہوتا جب تک اس کے ساتھ سیلفی لے کر اسٹیٹس نہ ڈالا جائے۔گزشتہ دنوں ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر ہوئی جس میں سبزی کاٹتے ہوئے بیٹی کو چھری لگی تو وہ ماں سے پوچھتی ہے کہ میں کیا کروں تو ماں جواب دیتی ہے بیٹا سیلفی لے کر اسٹیٹس پر ڈال دے۔
مطلب کہنے کا یہ ہے کہ ہم کوئی بھی کام کریں گے تو سیلفی تو بنتی ہے نا۔ اس سیلفی نے کئی گھر اجاڑے اور کئی خاندانوں کو تباہ کیا مگر سیلفی تو بنتی ہے۔حیرانی تو تب ہوتی ہے جب میت کے ساتھ بھی سیلفی لی جاتی ہے۔










































