یورپی ممالک ایران سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کے خواہاں

یورپی ممالک ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پیش رفت ایک ماہ قبل امریکی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں ایران کی اہم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایک جرمن سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ یورپی طاقتیں ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر آنے والے دنوں میں دوبارہ مذاکرات کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، یہ مذاکرات ایک ماہ قبل امریکی حملوں کے بعد پہلی بار ہوں گے، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی، جنہیں ’ای 3‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایران سے رابطے میں ہیں تاکہ آئندہ ہفتے کے دوران مزید مذاکرات کے لیے شیڈول طے کیا جا سکے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تہران نے تینوں یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے اور تاریخ و مقام کے تعین کے لیے مشاورت جاری ہے۔

جرمن ذریعے کے مطابق ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہی وجہ ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ، ای 3 فارمیٹ کے تحت ایرانی جوہری پروگرام کے لیے ایک پائیدار اور قابل تصدیق سفارتی حل کی تلاش میں ہیں۔

اسرائیل اور مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر الزام عائد کرتے آ رہے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم تہران مسلسل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

حملوں نے مذاکرات کو متاثر کیا13 جون کو اسرائیل نے ایران پر اچانک حملوں کی ایک لہر شروع کی، جن میں اس کے اہم عسکری اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، نو روز بعد امریکا نے بھی ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف حملے کیے، جن میں قم کے صوبے میں واقع فردو کی یورینیم افزودگی تنصیب، اصفہان اور نطنز کے جوہری مقامات شامل تھے۔

اس سے قبل عمانی ثالثوں کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان کئی جوہری مذاکرات ہو چکے تھے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایرانی تنصیبات پر حملے کے فیصلے نے ان مذاکرات کو مؤثر طور پر ختم کر دیا۔

ای 3 ممالک نے ایرانی نمائندوں سے آخری بار 21 جون کو جنیوا میں ملاقات کی، جو امریکی حملوں سے صرف ایک دن پہلے ہوئی تھی۔

کریملن میں ملاقات اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کے جوہری امور پر اعلیٰ مشیر، علی لاریجانی سے کریملن میں اچانک ملاقات کی۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق، مسٹر لاریجانی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق صورتِ حال پر روسی صدر کو آگاہ کیا۔

پیوٹن نے اس موقع پر خطے میں استحکام کے لیے روس کے معروف مؤقف اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ماسکو کے ایران کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ تہران کو اہم حمایت فراہم کرتا ہے، تاہم جب امریکا اسرائیل کے حملوں میں شامل ہوا تو روس نے ایران کی کھل کر حمایت نہیں کی۔

اسنیپ بیک میکانزم
2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک جوہری معاہدہ ہوا تھا جسے جوائنٹ کمپریہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کہا جاتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں اور بدلے میں اقتصادی پابندیاں ختم کی گئیں، تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

یورپی ممالک نے حالیہ دنوں میں ایران کے عدم تعاون کی صورت میں ’اسنیپ بیک‘ میکانزم کو فعال کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کے ذریعے دوبارہ پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی وزرائے خارجہ سے گفتگو کے بعد ایک بیان میں کہا کہ مغربی اتحادیوں کے پاس دوبارہ پابندیاں نافذ کرنے کا نہ کوئی قانونی اور نہ ہی اخلاقی جواز ہے۔

انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگر یورپی یونین یا ای 3 کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دھمکیوں اور دباؤ کی پرانی پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا، بشمول اسنیپ بیک میکانزم، جس کے لیے ان کے پاس کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں۔

تاہم، جرمن ذرائع نے کہا کہ اگر موسم گرما تک کوئی حل نہ نکلا تو ای 3 کے لیے اسنیپ بیک اب بھی ایک ممکنہ آپشن ہے۔

گزشتہ ہفتے ایران نے واضح کر دیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا اگر ان مذاکرات کی شرط یورینیم کی افزودگی ترک کرنا ہوگی

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان