قطری وزیراعظم نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرلیا، امریکی تجویز پر اتفاق
اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوچکا ہے، ایران کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں مدد کریں، ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے امیر قطر سے مدد کی درخواست کی تھی، خبر ایجنسی 8 گھنٹے پہلے
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے ایران کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ کر لیا جب کہ تہران نے بھی امریکی تجویز پر اتفاق کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فضائی اڈے پر حملے کے بعد قطری وزیراعظم نے ایرانی قیادت سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے ایرانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد تہران کی جانب سے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی حاصل کر لی









































