ایرانی جوہری تنصیبات ایک حملے سے تباہ نہیں ہو سکتیں، پاسداران انقلاب
اس میں کوئی شک نہیں امریکا فردو جوہری تنصیبات کے حملے میں ناکام ہوا، اور بنکر بسٹر بموں کا افسانہ ٹوٹ گیا، بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات ایک حملے اور چند دھماکوں سے تباہ نہیں ہو سکتیں۔
ایرانی خبررساں ادارے ’تسنیم نیوز ایجنسی‘ کو دیے گئے انٹریو میں بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ ایران میں کام مکمل کریں گے اور براہِ راست مداخلت کریں گے، آپ نے کمانڈروں کو نشانہ بنایا، مگر نئے آپریشنل کمانڈر سامنے آ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آپ کے پاس ڈرون اور مائیکرو ڈرون یونٹ ہیں، مگر آپ کامیاب نہ ہو سکے، آپ نے کہا تھا کہ ایرانی عوام میں تقسیم پیدا ہو گی، مگر ایسا نہیں ہوا، بلکہ ایران میں اتحاد پیدا ہوا۔









































