ہم دشمن کو ایک لمحے کیلئے بھی امن میسر نہیں ہونے دیں گے، پاسداران انقلاب
ایران کی جانب سے ’آپریشن وعدہ صادق تھری‘ کی نویں لہر کا آغاز کردیا ہے جو طلوع فجر تک جاری رہے گا، ترجمان پاسداران انقلاب جنرل علی محمد نائینی
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کو ایک لمحے کے لیے بھی امن اور سکون میسر نہیں ہونے دیں گے۔
مہر نیوز کے مطابق ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب جنرل محمد علی نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ جوابی کارروائی کے بعد دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی زبردست اور تباہ کن طاقت کے ساتھ کی گئی ہے۔
جنرل علی محمد نائینی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ’آپریشن وعدہ صادق تھری‘ کی نویں لہر کا آغاز کردیا ہے جو طلوع فجر تک جاری رہے گا







































