امریکا نے ایران کو ایک پیشکش کی ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے، فرانسیسی صدر
جنگ بندی کی صورت میں یورپی ممالک ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کیلئے تیار ہیں، میکرون کی صحافیوں سے گفتگو
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران اور اسرائیل میں شہری آبادی پر حملے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے جنگ بندی کی ایک پیشکش سامنے رکھی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرون کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایک بہت اچھی بات ہوگی۔
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتِ حال کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس سے جلد واپس جارہے ہیں








































