پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب اسرائیلی حملے میں شہید
اسرائیل حکومت کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے اس جعلی حکومت کے مکمل خاتمے تک اس کے اہم مفادات کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی، پاسدران انقلاب کا بیان
پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب حسن محقق اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی ’ایران پریس‘ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ تہران میں آج ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب شہید ہوگئے ہیں









































