حالت جنگ میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران نے ثالث قطر اور عمان کو بتادیا
صرف اس صورت میں سنجیدہ مذاکرات کریں گے جب ایران اسرائیل کے پیشگی حملوں کا جواب مکمل کر لے گا، سینئر ایرانی عہدیدار 8 گھنٹے پہلے
ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران نے ثالث ممالک قطر اور عمان کو بتایا کہ وہ حملوں کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔
رپورٹ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے علاوہ امریکا کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کا تذکرہ کیا گیا ہے









































