اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 8 کارروائیوں میں ایک ٹن903 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، پشین اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی میں 2ہزارکلو263گرام چرس، 35 کلو 600گرام افیون برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کےدوران 201 کلو ہیروئن،3 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کارروائی میں 76 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئےہیں۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































