اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو برکتوں اور رحمتوں والے مہینے ماہ رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔
معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔
امارات فلکیاتی سوسائٹی کے ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری 15 دسمبر بروز جمعہ المبارک کو تھی۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































