کوئٹہ:بلوچستان کے نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی اور مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نوابزادہ جمال رئیسانی نے 12 دسمبر کو استعفیٰ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کو بھجوایا تھا، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ جمال رئیسانی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
دوسری جانب نگران مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی نے بھی مستعفی ہو کر آئندہ انتخابات چاغی سے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو استعفی جمع کرایا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































