صنعا: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے کہا کہ ایک اسرائیلی بحری بیڑے کو نیول میزائل اور دوسرے بحری جہاز کو نیول ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، صیہونی بحری بیڑوں نے وارننگ کے پیغام کو نظر انداز کیا، اس لیے نشانہ بنایا گیا، بحیرہ احمر میں اسرائیلی بیڑوں کو سفر نہیں کرنے دیں گے۔
دوسری جانب پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا جو اسرائیل اور حماس کی جنگ سے منسلک مشرق وسطیٰ میں سمندری حملوں میں ممکنہ طور پر ایک بڑے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انٹیلی جنس معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے صبح تقریباً 10 بجے یمن کے شہر صنعاء میں ہوئے اور تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































