لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
شعیب ملک کے ٹی 20 کرکٹ میں 1000 چوکے مکمل ہوگئے۔
شعیب ملک 1000 ٹی 20 چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے، یہ کارنامہ انجام دینے والے شعیب ملک مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔
کرکٹر شعیب ملک نے اپنی 482 اننگز میں 1000 چوکے مکمل کیے جبکہ انہوں نے ٹی 20 کیریئر کے 400 چھکے بھی مکمل کر لیے ہیں۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































