کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں نان بائیوں کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث شہر بھر میں تندور بند ہیں۔
تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 195 گرام روٹی کا مقررکردہ ریٹ 25 روپے قبول نہیں، گیس، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے روٹی کے نرخ مقرر کیے جائیں۔
تندوروں کی بندش کے باعث شہریوں اور ہوٹل والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































