اسلام آباد: چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ گیس کی پیداوار سالانہ 9 فیصد کم ہو رہی ہے، گیس کمپنیاں خسارے کا شکار ہو رہی ہیں، گیس کی قیمت بڑھائے بغیر کوئی چارہ نہ تھا۔
آئی سی ایم اے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ دباؤ کا شکار ہے، توانائی کی خریداری کیلئے ڈالر چاہیئں، پاکستان کی توانائی مارکیٹ 35 ارب ڈالر کی ہے، ملک میں گرین ریفائنری پر کام ہو رہا ہے، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی درآمدی بل بہت زیادہ ہے۔
مسرور خان نے مزید کہا ہے کہ قدرتی گیس بڑا چیلنج ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگ رہے ہیں، پاکستان کے ایل این جی کے طویل مدت کے معاہدے بڑے مناسب ہیں، اوگرا میں آئی ایم ایف کی کوئی مداخلت نہیں، میرے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے کبھی ڈکٹیشن نہیں آئی۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































