لاہور: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا وفد آج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کا وفد آج لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن پر گفتگو ہوگی۔
سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، جے یو آئی ایف سمیت مسلم لیگ ن کے انتخابی الائنس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق آج نواز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور انہیں اپنے وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کی دعوت دی تھی۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































