4 سرکاری پاور پلانٹس کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ایک ہزار 580 ارب کی بچت ہوگی

4 سرکاری پاور پلانٹس کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ایک ہزار 580 ارب کی بچت ہوگی

نظر ثانی شدہ معاہدوں کے حامل پاور پلانٹس میں بلوکی، حویلی بہادر شاہ ، گڈو اور نندی پور پاور پروجیکٹ شامل ہیں
حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ 4 پبلک سیکٹر پاور پلانٹس سے بجلی کی خریداری کے نرخوں میں کمی کی اجازت دے، جس سے نظر ثانی شدہ معاہدوں کے تحت ان کی باقی مدت میں تقریباً ایک ہزار 580 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

درخواست میں معاہدوں کی شرائط میں ’ٹیک یا پے‘ سے ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل میں تبدیلی، شرح منافع میں کمی اور ڈالر انڈیکسیشن کی حد 168 روپے مقرر کرنا شامل ہے۔

نیپرا نے 4 سرکاری پاور پلانٹس (جی پی پیز) اور پاور ڈویژن کے ادارے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تجویز پر غور کے لیے 24 اپریل کو عوامی سماعت مقرر کی ہے۔

تقریباً 3 ہزار 700 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے حامل ان 4 پاور پلانٹس میں بلوکی اور حویلی بہادر شاہ میں ایل این جی پر مبنی 2 منصوبے شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک 1220 میگاواٹ (مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار 100 ارب روپے کی بچت کے ساتھ) اور 747 میگاواٹ کا گڈو پاور پلانٹ اور 510 میگاواٹ نندی پور پاور منصوبہ (مجموعی طور پر 355 ارب روپے کی بچت) شامل ہیں، چاروں پاور پلانٹس وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں۔

ان چاروں منصوبوں کی وجہ سے مجموعی بچت صلاحیت چارجز، آپریشن اور دیکھ بھال کے اخراجات وغیرہ کی مد میں تقریباً ایک ہزار 580 ارب روپے بنتی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھکی اور ترموں میں پنجاب حکومت کے اسی طرح کے 2 ایل این جی منصوبوں کو شامل کرنے کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کی جارہی ہیں، جس سے سرکاری شعبے سے اب تک 2 ہزار 160 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

سی پی پی اے اور جی پی پیز نے اپنی مشترکہ درخواستوں میں بتایا کہ 19 مارچ کو وفاقی کابینہ کے باضابطہ معاہدے کے بعد 8 اپریل کو مذاکراتی تصفیے کے معاہدوں (این ایس اے) پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد صارفین کے ٹیرف کو کم کرنا اور ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل کے ذریعے عام لوگوں پر بوجھ کم کرنا تھا۔

درخواست گزاروں نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ وہ قومی مفاد اور صارفین کے فائدے کا حوالہ دیتے ہوئے قابل اطلاق ٹیرف فیس معاف کرے، این ایس اے کے تحت اہم ٹیرف اجزا کی تنظیم نو کی جائے گی، جس میں آپریشنز اور مینٹیننس (او اینڈ ایم) کی انڈیکسیشن بھی شامل ہے۔

نظر ثانی شدہ او اینڈ ایم اخراجات کو سہ ماہی طور پر انڈیکس کیا جائے گا، مقامی اور متغیر اجزا کو پچھلے 12 مہینوں کے لیے 5 فیصد سالانہ کی کم سے کم یا اصل اوسط نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

طے شدہ غیر ملکی اور متغیر اجزا کے لیے، موجودہ انڈیکسیشن میکانزم جاری رہے گا، تاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کو اصل سالانہ گراوٹ کا صرف 70 فیصد تک سمجھا جائے گا، اس کے برعکس روپے کی قدر میں کوئی بھی اضافہ مکمل طور پر صارفین پر منحصر ہوگا۔

ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای) جزو کو نظر ثانی شدہ حوالے کے طور پر اکتوبر تا دسمبر 2024 کی مدت کے لیے نیپرا کے مقرر کردہ سہ ماہی انڈیکسیشن کی بنیاد پر 168 روپے فی ڈالر کی مقررہ شرح تبادلہ پر 13 فیصد شرح منافع پر دوبارہ مقرر کیا جائے گا، اس کے بعد ایکسچینج ریٹ انڈیکسیشن نہیں ہوگا۔

مؤثر نفاذ کی تاریخ سے گنجائش کی خریداری کی قیمت (سی پی پی) انشورنس جزو کو پاس تھرو آئٹم سمجھا جائے گا، جو بجلی کی خریداری کے معاہدوں کے تحت بیمہ شدہ رقم کا 0.8 فیصد تک محدود ہے۔

این ایس اے کے تحت درخواست دہندگان نے ایک ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل‘ نافذ کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت کمپنی کو ٹیرف کی ادائیگی سی پی پی اے کی جانب سے ذیل کے مطابق کی جائے گی۔

مؤثر تاریخ سے موجودہ معاہدے کے سال کی بقیہ مدت کے لیے، اور اس کے بعد ہر معاہدے کے سال کے لیے، کمپنی سی پی پی کے حصے کے طور پر ٹیرف کے نظر ثانی شدہ آر او ای اجزا کا 35 فیصد حاصل کرنے کی حق دار ہوگی۔

مؤثر تاریخ سے، اگر کمپنی کی ترسیل اور ترسیل شدہ خالص برقی پیداوار (این ای او) کلو واٹ گھنٹے (کے ڈبلیو ایچ) کے لحاظ سے کُل معاہدے کی صلاحیت کے 35 فیصد سے زیادہ ہے، تو کمپنی ٹیرف کے آر او ای اجزا وصول کرنے کی حق دار ہوگی جس کا حساب، کے ڈبلیو ایچ کے لحاظ سے کُل معاہدے کی صلاحیت کے 35 فیصد سے زیادہ اصل این ای او پر لگایا جائے گا اور کمپنی مختلف سی پی پی معاہدے کا دعویٰ کرے گی۔

یہ ترامیم بجلی کی خریداری کے معاہدوں (پی پی اے) کی تنظیم نو کا حصہ ہیں، جس میں 29 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سرکاری ملکیت والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق ان شرائط پر دوبارہ بات چیت سے 3 سے 20 سال تک کے کنٹریکٹ کی مدت میں مجموعی طور پر 3 ہزار 500 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، جو ہر منصوبے کے کمرشل آپریشن کی تاریخ پر منحصر ہے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس