15 امدادی اہلکاروں کا قتل: ویڈیو شواہد کے بعد اسرائیلی فوج نے ’غلطی‘ تسلیم کرلی

15 امدادی اہلکاروں کا قتل: ویڈیو شواہد کے بعد اسرائیلی فوج نے ’غلطی‘ تسلیم کرلی

اسرائیلی فوج نے شہید امدادی کارکن کے موبائل سے بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اعتراف کیا ہے کہ 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں 15 امدادی اہلکاروں کی شہادت اس کے فوجیوں کی غلطی کا نتیجہ تھی ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی ایمبولینسوں کے قافلے، اقوام متحدہ کی ایک کار اور غزہ کے محکمہ شہری دفاع سے آنے والے ایک فائر ٹرک کو رفاہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیل نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ فوجیوں نے اس لیے فائرنگ کی کیونکہ قافلہ اندھیرے میں ہیڈ لائٹس یا نمایاں روشنیوں کے بغیر مشکوک انداز میں آگے بڑھ رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے اسرائیلی فوج کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

شہید طبی عملے میں سے ایک کی جانب سے بنائی گئی موبائل فون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمیوں کی مدد کے لیے طلب کی جانے والی گاڑیوں کی لائٹس جل رہی تھیں۔

اسرائیلی فوج کا اصرار ہے کہ طبی عملے کے کم از کم 6 ارکان کا تعلق حماس سے تھا لیکن انہوں نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کی تو طبی عملے کے ارکان غیر مسلح تھے۔

نیو یارک ٹائمز کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس موبائل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں سڑک پر رواں دواں تھیں کہ علی الصبح کوئی انتباہ جاری کیے بغیر ان پر فائرنگ کردی گئی۔

5 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو فوٹیج میں طبی عملے کے رکن رفعت رضوان کو اپنی شہادت سے قبل کلمے کا ورد اور دعا کرتے ہوئے سناجاسکتا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی جانب بڑھتے اسرائیلی فوجیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار نے ہفتے کی شام صحافیوں کو بتایا کہ فوجیوں نے اس سے قبل حماس کے 3 ارکان پر مشتمل ایک کار پر فائرنگ کی تھی۔

عہدیدار نے بتایا کہ جب ایمبولینسیں حماس کی گاڑی کے پاس رکی تو فوجیوں نے محسوس کیا کہ انہیں خطرہ ہے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی، حالانکہ کوئی ثبوت نہیں تھا کہ ہنگامی ٹیم میں سے کوئی بھی مسلح تھا۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا پہلا بیان غلط تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امدادی قافلے کی گاڑیاں بغیر لائٹ کے آئی تھیں، اس بیان کو ملوث فوجیوں سے منسوب کیا گیا تھا۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں پر واضح طور پر نشان آوایزاں تھا اور طبی عملے نے نمایاں ہونے والی وردیاں پہن رکھی تھیں۔

اسرائیلی عہدیدار نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں بتایا کہ فوجیوں نے 15 رضاکاروں کی لاشوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے ریت میں دفن کیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سڑک کو صاف کرنے کے لیے اگلے دن گاڑیوں کو منتقل اور لاشوں کو دفن کیا گیا۔

واقعے کے ایک ہفتہ بعد تک ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا تھا کیونکہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کو علاقے تک محفوظ رسائی نہیں دی گئی تھی۔

جب امدادی ٹیم کو لاشیں ملیں تو انہیں رفعت رضوان کا موبائل فون بھی ملا جس میں واقعے کی فوٹیج موجود تھی۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار نے اس بات کی تردید کی کہ مرنے سے قبل کسی بھی طبی اہلکار کو ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں اور کہا کہ انہیں قریب سے گولیاں نہیں ماری گئی تھیں، جیسا کہ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا تھا۔

رواں ہفتے کے اوائل میں زندہ بچ جانے والے طبی عملے کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ایمبولینسوں کی لائٹس جلی ہوئی تھیں اور انہوں نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ ان کے ساتھیوں کا کسی عسکریت پسند گروپ سے کوئی تعلق تھا۔

آئی ڈی ایف نے واقعے کی مکمل جانچ کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واقعات کی ترتیب اور صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کو سمجھیں گے۔

ہلال احمر اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیمیں واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اسرائیل نے 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام اور مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد غزہ پر فضائی اور زمینی حملے شروع کیے تھے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کے بعد سے اب تک غزہ میں 1200 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے تقریباً 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 251 کو یرغمال بنائے جانے کے بعد حماس کو ختم کرنے کی مہم شروع کی تھی، غزہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 50 ہزار 600 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس