یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف برطانیہ میں ہتکِ عزت کی کارروائی کا آغاز ہوگیا

یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف برطانیہ میں ہتکِ عزت کی کارروائی کا آغاز ہوگیا

برطانوی عدالت میں یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل فاروق راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی، مقدمہ ریٹائرڈ برگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جن کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں رائل کورٹس آف جسٹس میں ریٹائرڈ برگیڈیئر راشد نصیر اور برطانیہ میں مقیم سابق فوجی افسر عادل فاروق راجہ کے درمیان ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔

یہ کارروائی 24 جولائی تک جاری رہے گی اور اس میں ان الزامات پر غور کیا جا رہا ہے جو عادل راجہ نے مبینہ طور پر ریٹائرڈ برگیڈیئر نصیر کے خلاف سوشل میڈیا پر لگائے تھے، برگیڈیئر نصیر کا مؤقف ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے دیے گئے۔

عادل راجہ جو خود کو انکشاف کرنے والا کہتے ہیں، ان پر سوشل میڈیا پر متعدد ہتک آمیز بیانات دینے کا الزام ہے، جن میں بدعنوانی، انتخابی عمل میں مداخلت، عدالتی نظام پر اثراندازی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے دعوے شامل ہیں، جنہیں ریٹائرڈ برگیڈیئر نے سختی سے مسترد کیا ہے۔

عدالت میں ریٹائرڈ برگیڈیئر ذاتی طور پر پیش ہوئے، جب کہ عادل راجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ان کے گواہوں میں سابق احتساب مشیر شہزاد اکبر عدالت میں موجود تھے، جب کہ صحافی شاہین صہبائی اور سید اکبر حسین امریکا سے آن لائن شامل ہوئے۔

ریٹائرڈ برگیڈیئر نے برطانیہ کی ہائی کورٹ کو بتایا کہ عادل راجہ کی جانب سے آن لائن لگائے گئے الزامات کے بعد انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکیوں، ہراسانی، بدسلوکی اور پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مقدمے کے پہلے دن گواہی دیتے ہوئے برگیڈیئر نصیر نے کہا کہ راجہ کی جانب سے کیے گئے تقریباً ایک درجن آن لائن دعوؤں نے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

دورانِ سماعت مدعا علیہ کے وکیل، سائمن ہارڈنگ نے برگیڈیئر نصیر سے شدید نقصان کے دعوے پر جرح کی اور سوال کیا کہ وہ ان فون کالز کا ثبوت کیوں نہیں لائے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں برطانیہ میں مقیم افراد کی جانب سے راجہ کے بیانات کے بعد موصول ہوئیں۔

برگیڈیئر نصیر نے جواب دیا کہ اگرچہ ایسی کالز ہوئیں، تاہم وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو مزید خطرات یا آن لائن حملوں سے بچانے کے لیے ان کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہراسانی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل راجہ نے مبینہ طور پر ان کے بیٹے اور اہل خانہ کی تصاویر شائع کیں، جس کے باعث انہیں اپنے بچوں کے تعلیمی منصوبے تبدیل کرنے پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص، جس نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، عادل راجہ کا پیروکار تھا، وہ گرفتار ہوا اور اس نے تسلیم کیا کہ وہ راجہ کی جانب سے پھیلائی گئی باتوں سے متاثر ہو کر ایسا کرنا چاہتا تھا۔

برگیڈیئر نصیر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بارے میں جھوٹے الزامات پھیلائے گئے، جن سے ان کی اور ان کے خاندان کی جان کو خطرہ لاحق ہوا، ان کی بیٹی کو کنگز کالج لندن اور بیٹے کو ایک اور برطانوی یونیورسٹی سے داخلہ ملا تھا، لیکن عادل راجہ کے رویے کے بعد انہوں نے انہیں امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے مطابق برطانیہ میں ان کے دوست، رشتہ دار اور وہ لوگ جن کے ساتھ وہ انٹیلی جنس میں کام کر چکے ہیں، سب نے ان سے رابطہ کیا جب راجہ نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم شروع کی۔

سماعت کے آغاز پر جج نے عادل راجہ کے الزامات سے متعلق شواہد پر وضاحت طلب کی، جن میں پاکستان کے 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ مداخلت بھی شامل ہے۔

عدالت یہ جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ بیانات حقائق پر مبنی ہیں، رائے کی شکل میں ہیں یا جھوٹی معلومات، اور کیا یہ برطانوی قانون کے تحت سچ یا عوامی مفاد کے دفاع کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ مقدمہ برطانوی ہائی کورٹ کے کنگز بینچ ڈویژن میں اگست 2022 میں دائر کیا گیا تھا، 2024 میں عدالت نے قرار دیا کہ عادل راجہ کے 10 میں سے 9 بیانات برطانوی قانون کے تحت ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں، راجہ نے مقدمہ خارج کروانے کی کوشش کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

رواں برس اپریل میں عدالت نے عادل راجہ کو قانونی فیسوں اور اخراجات کے طور پر 16 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم دیا، جب کہ مئی میں عدالتی کارروائی میں تاخیر پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا۔

مقدمے کے دوران دونوں فریقین اپنے گواہوں کے بیانات پیش کریں گے، جن میں سے بعض آن لائن گواہی دیں گے۔

قبل از مقدمہ ایک سماعت میں عادل راجہ نے الزام لگایا کہ ان کے بعض گواہوں کو پاکستان میں ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت نے ان خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے بعض حفاظتی اقدامات کی منظوری دی، جن میں بیرونِ ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے گواہی کی اجازت بھی شامل ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اس نکتے پر منحصر ہوگا کہ آیا عادل راجہ اپنے الزامات کو شواہد کے ذریعے ثابت کر سکتے ہیں اور آیا ان کے بیانات برطانوی قانون کے تحت سچ یا عوامی مفاد کے قانونی معیار پر پورا اترتے ہیں۔

مقدمہ تاحال جاری ہے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس