یورپی یونین نے پناہ کی درخواستیں روکنے کیلئے 7 ’محفوظ ممالک‘ کی فہرست جاری کر دی

یورپی یونین نے پناہ کی درخواستیں روکنے کیلئے 7 ’محفوظ ممالک‘ کی فہرست جاری کر دی

یورپی کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر نے کہا کہ سیاسی پناہ کے فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں
یورپی یونین نے بدھ کے روز ان 7 ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جنہیں وہ ’محفوظ‘ سمجھتا ہے، تاکہ تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لائی جا سکے، اور ان ممالک کے شہریوں کے لیے بلاک میں پناہ حاصل کرنا مشکل ہو جائے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں، تاہم یورپی یونین کے لیے ضروری ہے کہ اس اقدام کے نفاذ سے قبل بلاک کی پارلیمنٹ اور ارکان کی منظوری لی جائے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے اس اقدام سے یورپی یونین کی حکومتوں کو ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے دائر کی جانے والی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کرنے کا موقع ملے گا۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر کا کہنا ہے کہ ’بہت سے رکن ممالک کو پناہ کی درخواستوں کے ایک بڑے بیک لاگ کا سامنا ہے، لہذا ہم سیاسی پناہ کے فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، یہ بہت ضروری ہے۔

برسلز پر غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے اور ملک بدری کو آسان بنانے کے لیے دباؤ ہے، کیوں کہ ہجرت کے بارے میں رائے عامہ میں تلخی کے بعد کئی ممالک میں سخت دائیں بازو کے انتخابی فوائد کو ہوا ملی ہے۔

یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین کے امیدوار ممالک بھی اصولی طور پر محفوظ ممالک کے طور پر نامزد ہونے کے معیار پر پورا اتریں گے۔

لیکن اس میں استثنات بھی رکھے گئے ہیں، بشمول جب وہ کسی تنازع کی زد میں آتے ہیں، مثال کے طور پر یوکرین کو فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔

یورپی یونین نے پہلے ہی 2015 میں اسی طرح کی فہرست پیش کی تھی، لیکن رکنیت کے لیے ایک اور امیدوار ترکی کو شامل کرنے یا نا کرنے کے بارے میں گرما گرم بحث کی وجہ سے اس منصوبے کو ترک کردیا گیا تھا۔

کمیشن نے کہا کہ بدھ کو شائع ہونے والی فہرست کو وقت کے ساتھ توسیع یا اس کا جائزہ لیا جاسکتا ہے، اور یہ ان ممالک کو دیکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، جہاں سے اس وقت درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔

کئی رکن ممالک پہلے ہی ان ممالک کو نامزد کر چکے ہیں، جنہیں وہ پناہ کے حوالے سے ’محفوظ‘ سمجھتے ہیں، مثال کے طور پر فرانس کی فہرست میں منگولیا، سربیا اور کیپ ورڈے شامل ہیں۔

یورپی یونین کی کوششوں کا مقصد قوانین کو ہم آہنگ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام ارکان کے پاس ایک ہی بیس لائن ہے۔

ریاستیں انفرادی طور پر ممالک کو یورپی یونین کی فہرست میں شامل کر سکتی ہیں، لیکن اس میں سے کٹوتی نہیں کر سکتیں۔

کمیشن نے کہا کہ سیاسی پناہ کے مقدمات کا انفرادی طور پر جائزہ لینا ہوگا، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ موجودہ حفاظتی اقدامات برقرار رہیں، اور پناہ کے متلاشی افراد کو یکسر مسترد نہ کیا جائے۔

پناہ گزینوں کے حقوق کو کھوکھلا کرنا
اس منصوبے کو نافذ العمل ہونے سے پہلے یورپی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی جانب سے منظور کیا جانا ضروری ہے۔

لیکن اسے پہلے ہی سول سوسائٹی کے گروپوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے, اور کچھ گروپوں نے تیونس اور مصر جیسے انسانی حقوق کے خراب ریکارڈ والے ممالک کو اس میں شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی میرون امیہا کنکمین کا کہنا تھا کہ ’جو کوئی بھی یورپی یونین میں تحفظ کے لیے درخواست دیتا ہے، اسے اپنے انفرادی دعوے کا مکمل طور پر اور اپنی قابلیت کے مطابق جائزہ لینا چاہیے، قطع نظر اس کے کہ وہ کہاں سے بھاگ رہے ہیں۔‘

انہوں نے اس تجویز کو ’پناہ گزینوں کے حقوق کو کھوکھلا کرنے اور روکنے کی طرف وسیع تر رجحان کا حصہ‘ قرار دیا۔

یورپی کمیشن نے نوٹ کیا کہ تیونس نے سیاسی شخصیات، وکلا، ججوں اور صحافیوں کو حراست میں لیا ، جب کہ مصر میں انسانی حقوق اور حزب اختلاف کے کارکنوں کو من مانی گرفتاریوں اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لیکن مجموعی طور پر آبادی کو ’ظلم و ستم یا سنگین نقصان کے حقیقی خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔

تیونسی فورم فار اکنامک اینڈ سوشل رائٹس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے یورپی یونین کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق، سیاسی پناہ کے حق کی انفرادی حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کے مطابق 2023 میں تقریباً 10 سال کی بلند ترین سطح کے بعد گزشتہ سال یورپی یونین میں غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کی نشاندہی 38 فیصد کم ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار رہ گئی۔

تاہم اٹلی، ڈنمارک اور نیدرلینڈز کی قیادت میں یورپی یونین کے رہنماؤں نے اکتوبر میں مطالبہ کیا تھا کہ مہاجرین کی واپسی میں اضافے اور رفتار بڑھانے کے لیے فوری طور پر نئی قانون سازی کی جائے، اور کمیشن کو غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے ’جدید‘ طریقوں کا جائزہ لینا چاہیے۔

یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت یورپی یونین چھوڑنے کا حکم دینے والے 20 فیصد سے بھی کم افراد اپنے آبائی ملک واپس جا رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ کمیشن نے 27 ممالک پر مشتمل بلاک کے واپسی کے نظام میں ایک منصوبہ بند اصلاحات کا اعلان کیا تھا، جس سے رکن ممالک کے لیے یورپی یونین سے باہر تارکین وطن کی واپسی کے مراکز قائم کرنے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانتوسی نے بدھ کے روز یورپی یونین کے حالیہ اقدام کو اطالوی حکومت کی کامیابی قرار دیا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس