اسلام آباد: پاکستان نے بھی غزہ کی پٹی میں ہسپتال پر ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے کی شدید مذمت کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زخمی مریضوں اور پناہ گزینوں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے، سویلین آبادی اور املاک کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے، عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے فوری ایکشن لے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 800 سے زائد فلسطینی شہید
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں، حملے کے بعد ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے۔







































