گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ہزاروں کنٹینرز پھنس گئے، معیشت کا پہیہ جام ہونے کا خطرہ

سندھ حکومت نے کراچی میں سڑک حادثات میں اضافے کے بعد گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کرائے ہیں
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جارہی رہی جس سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں، سپلائی چین مفلوج ہوگئی اور ملک کی کمزور معیشت کو ایک نیا جھٹکا لگا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کا آپریشن اب تک معمول کے مطابق رہا ہے، تاہم ہڑتال طویل ہونے کی صورت میں پیر کے روز سے اس کے کچھ اثرات نظر آسکتے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی فٹنس کے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد شروع ہونے والی ہڑتال کے نتیجے میں ہزاروں کنٹینرز مبینہ طور پر بندرگاہوں اور گوداموں میں پھنس گئے ہیں، جس سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

صوبائی حکومت نے کراچی بھر میں سڑک حادثات میں اضافے کے جواب میں گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کرائے ہیں، شہر میں مہلک ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا، خاص طور پر ڈمپروں اور پانی کے ٹینکروں سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری اپیل کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے حل کے لیے فوری اور فیصلہ کن مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کو وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں انہوں نے ملک بھر میں کارگو کی نقل و حرکت مفلوج ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں اور گوداموں میں پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ درآمدی کنٹینر ٹرمینل آپریٹرز اور غیر ملکی شپنگ لائنوں کی تحویل میں پورٹ ٹرمینلز پر پھنسے ہوئے ہیں، یہ خلل کاروباری برادری کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہا ہے اور صنعتی پیداوار اور قومی معاشی استحکام پر وسیع اثرات مرتب کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ درآمدی سطح پر کنٹینرز کی منتقلی میں ناکامی سپلائی چین کو روک رہی ہے، پیداوار میں تاخیر کر رہی ہے اور صنعتوں کو آپریشنل افراتفری کی طرف دھکیل رہی ہے۔

جاوید بلوانی نے بندرگاہ کے حکام اور غیر ملکی لائنوں کی جانب سے عائد کیے جانے والے بڑھتے ہوئے ڈیمرجز اور ڈیٹینشن چارجز کے بوجھ پر بھی روشنی ڈالی۔

خراب ہونے والی برآمدات پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ابھرتی ہوئی تباہی کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تعطل کی وجہ سے تازہ پیداوار سڑ رہی ہے، بیرون ملک کھیپیں مسترد ہو رہی ہیں اور برآمد کنندگان کو تباہ کن نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بحران نہ صرف زرعی معیشت کے لیے خطرہ ہے، بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں ہماری طویل مدتی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

جاوید بلوانی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر مذاکرات کی میز پر لائیں، بہت سے برآمد کنندگان اب ہوائی مال برداری پر منتقل ہونے پر مجبور ہو رہے ہیں، جو کافی زیادہ مہنگا سلسلہ ہے۔

’20 ہزار کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں‘
کے سی سی آئی کے سابق نائب صدر محمد یونس سومرو نے کہا کہ بندرگاہوں پر صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹرمینل آپریٹرز عام طور پر روزانہ اوسطاً درآمدی اور برآمدی 5 ہزار کنٹینرز کو کلیئر کرتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کی وجہ سے اب 20 ہزار سے زائد کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نئے نافذ کردہ قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جن کو وہ حد سے زیادہ سخت سمجھتے ہیں، حکومت نے ان ٹرکوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنا شروع کردی ہے جو 1970 میں رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کسٹم ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ کیا، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے مظاہرین سے بات چیت کی اور انہیں ہڑتال ختم کرنے کا کہا، لیکن ٹرانسپورٹرز نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (ٹی جی اے) کے صدر طارق گجر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اس طرح کے مختصر نوٹس پر نئے تقاضے پورے کرنا ناممکن ہے اور انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ 6 ماہ کی رعایتی مدت دے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس